شہباز شریف ایک قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے مستعفیٰ

وزیر اعظم (prime minister)

لاہور: مسلم لیگ ن کے نامزد وزیر اعظم شہباز شریف ایک قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے مستعفیٰ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور نامزد وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 132 قصور سے استعفیٰ دے دیا۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 158 اور پی پی 164 کی نشست بھی چھوڑ دی تاہم شہباز شریف نے لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123 کی نشست برقرار رکھی ہے۔

دوسری جانب نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی قومی اسمبلی کی نشست این اے 119 کی نشست چھوڑ دی جبکہ حمزہ شہباز بھی لاہور کی صوبائی نشست سے مستعفیٰ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: جی ڈی اے، جماعت اسلامی،جے یو آئی کا حلف نہ اٹھانے کا اعلان

تلہ گنگ سے کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے رہنما سردارغلام عباس، شیخوپورہ سے رانا تنویر اور نارروال سے احسن اقبال بھی اپنی اپنی صوبائی نشست چھوڑ دیں گے۔

سردار اویس لغاری ڈیرہ غازی خان اور جام کمال لسبیلہ کی صوبائی نشست سے دستبردار ہوں گے۔


متعلقہ خبریں