معاشی استحکام کیلئے آئی ایم ایف سے روابط جاری رکھنے چاہئیں، علی ظفر

معاشی استحکام کیلئے آئی ایم ایف سے روابط جاری رکھنے چاہئیں، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پاکستان کی خوشحالی کی خاطر اٹھائے گئے ہر اقدام کی حمایت کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لیے ہمیشہ پاکستان اولین ترجیح رہے گا۔ پاکستان کو معاشی استحکام کے لیے آئی ایم ایف سے روابط جاری رکھنے چاہییں۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قومی مفاد کی سمت میں اٹھائے جانے والے اقدامات کی حمایت جاری رکھے گی۔ تمام فورمز پر اپنی آواز بلند کریں گے اور عالمی برادری سے حمایت کی توقع رکھتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے کیلئے علی ظفر ہمارے امیدوار ہوں گے، بیرسڑ گوہر

دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام سمیت جو بھی ملکی مفاد میں ہو وہ ہونا چاہیے۔ ملک میں انصاف کا کوئی دریچہ نظر نہیں آرہا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ بانی پی ٹی آئی کے خط کا مطلب یہ ہوگا کہ صحیح معاہدہ وہی حکومت کرے گی جو عوام کی منتخب ہو۔ اگر ایسا نہ ہوا تو ملک ڈیفالٹ کرسکتا ہے اور آئی ایم ایف کو بھی مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا۔


متعلقہ خبریں