دھاندلی کا الزام، بلاول بھٹو نے قانون چارہ جوئی کا اعلان کر دیا


کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خلاف دھاندلی کا الزام لگانے والوں کے خلاف قانون چارہ جوئی کرنے کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 194 سے میری کامیابی کو دھاندلی سے تعبیر کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے اور میں اپنے انتخابی حلقے میں دھاندلی کے الزامات کو غیرسنجیدہ نہیں لے سکتا۔

انہوں ںے کہا کہ فارم 47 کے مطابق میں نے ایک لاکھ 35 ہزار 112 ووٹ لیے ہیں اور قومی اسمبلی کی نشست این اے 194 سے حریف پر ایک لاکھ ووٹوں سے زائد کی برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زیادتی کرنیوالےاپنی اصلاح کرلیں تومعاف کردینگے ورنہ سزا کیلئے تیار رہیں،علی امین گنڈا پور

بلاول بھٹو نے کہا کہ شکست تسلیم کرنے کے بجائے شکست خوردہ افراد جھوٹ بولنے پر اتر آئے ہیں جبکہ انتخابات میں دھاندلی اور بے ضابطگی کے الزامات اہم نوعیت کا معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی اور بے ضابطگی کے الزامات کو سنجیدہ لینا چاہیے اور پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے قیادت اور کارکنان کا لہو دیا ہے۔


متعلقہ خبریں