میرپورخاص، باراتی کھانا کھانے کے بعد اسپتال منتقل

چترال

میرپور خاص: سندھ کے ضلع میرپور خاص میں شادی کے کھانے سے 50 سے زائد باراتیوں کی حالت غیر ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق میر پور خاص کے علاقے میرواہ گورچانی میں شادی کے کھانے سے باراتیوں کی حالت غیر ہونے کا واقع پیش آیا۔ شادی کا کھانا کھانے سے باراتیوں کو پیٹ میں درد اور الٹیاں شروع ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: خدمت، دیانت اور محنت کی روایت آگے بڑھائیں گے، شہباز شریف

تمام متاثرہ افراد کو فوری طور پر سول اسپتال میر پور خاص منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی جبکہ 20 سے زیادہ متاثرہ مریضوں کو اولڈ سول اسپتال سے نیو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں