سلامتی کونسل کا اجلاس، امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر دی

united Nation

سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکی نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی سے متعلق قرارداد کو ویٹو کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی قرارداد کے مسودے کو امریکہ کی جانب سے ویٹو کیا گیا۔

امریکہ نے مؤقف اختیار کیا کہ عارضی جنگ بندی کو یرغمالیوں کی رہائی سے منسلک کیا جائے۔ 15 رکنی سلامتی کونسل کے اجلاس میں قرارداد کے حق میں 13 ووٹ پڑے اور برطانیہ غیر حاضری رہا۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین کا 6 روسی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

واضح رہے کہ غزہ میں فوری جنگ کی قرارداد الجزائر کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔ 7 اکتوبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے یہ امریکہ کا تیسرا ویٹو ہے۔

اقوام متحدہ کے لیے الجزائر کے سفیر امر بندجما نے ووٹنگ سے قبل سلامتی کونسل میں کہا کہ قرارداد کے اس مسودے کے حق میں ووٹ دینا فلسطینیوں کے جینے کے حق کی حمایت کرنا ہے اور اس کے خلاف ووٹ دینے کا مطلب ان پر ڈھائے جانے والے وحشیانہ تشدد اور اجتماعی سزا کی توثیق کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں