جتنی سیٹیں یہ مانگ رہے ہیں، بنگلہ دیش میں بھی ان کی حکومت بن جائے گی، عظمی بخاری

سیٹیں

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ہماری شکوک نہیں بڑھ رہے البتہ ہمارے خلاف پراپیگنڈا ضرور ہو رہا ہے جس کے یہ ماہر بھی ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ”ہم دیکھیں گے منصورعلی خان کیساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ 2018 میں 3 اعشاریہ 2 فیصد مسترد ووٹ تھے اور 2024 میں مسترد ووٹوں کی تعداد 2.5 فیصد ہے ۔ فروری کی رپورٹ میں آپ کیساتھ شیئر کر رہی ہوں۔

جمشید دستی نے سنی اتحاد کونسل میں باقاعدہ شمولیت اختیارکرلی

انہوں نے کہا کہ مجھے مہر بانو کے حقائق کا علم نہیں ہے لیکن جو فارم 45 میجر ریٹارئرڈ طاہر صادق نے اپ لوڈ کیے ہیں ، مجھے انہیں کھول کر دیکھنے کا اتفاق ہوا جنہیں دیکھ کر مجھے حیرانگی ہوئی ،مہربانو نے پہلی دفعہ الیکشن لڑا ہے ، شاہ محمود قریشی صاحب بہت پرانے پارلیمنٹرین ہیں ، طاہر صادق نے کئی الیکشن میں حصہ لیا ہے ۔

انہوں نے جو فارم 45 اپ لوڈ کیے ہیں ان میں زیادہ تر تعداد ان فارمز کی ہے جن پر نہ تو پولنگ ایجنٹس کے سائن ہیں، نہ آئی ڈی کارڈ نمبر ہے اور نہ ہی ان کے انگوٹھے ہیں۔ اس کے بعد بھی تحریک انصاف گھر بیٹھ کر یہ کہے ہم 180 سیٹیں جیتے ہوئے ہیں۔

دوبارہ گنتی میں بھی ن لیگ کا امیدوار کامیاب ہو گیا

ابھی تک الیکشن کمیشن میں پنجاب سے 24 پٹیشن دائر ہوئی ہیں جن 7 نیشنل اسمبلی کی اور 17 صوبائی اسمبلی کی ہیں ، تحریک انصاف والے دعوی کرتے پھر رہے ہیں کہ انہوں نے 180 سیٹیں جیتی ہیں ، جتنی سیٹیں یہ مانگ رہے ہیں مجھے تو لگتا ہے کہ ان کی آنے والے وقت میں بنگلہ دیش میں بھی حکومت بن جائے گی ۔

عظمی بخاری نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے ایک دن پہلے تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب میں ایک واٹس ایپ گروپ ڈیٹا لیک ہوا تھا جس میں یہ کہا گیا کہ اگر ہم جیت جائیں تو سائن کر کے آنا ورنہ فارم 45 پر کوگی مار آنا، اسے ہم بعد میں دیکھیں لیں گے۔


متعلقہ خبریں