رحیم یار خان کے قریب مال گاڑی کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ، ٹرینوں کی آمد و رفت کئی گھنٹے تک معطل

مال گاڑی

رحیم یار خان کے قریب مال گاڑی کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر جانے سے ڈائون ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت کئی گھنٹے تک معطل رہی۔

ریلوے حکام کے مطابق رحیم یار خان کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے باعث اندرون ملک سے کراچی آنے والے ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی۔

کراچی سے لاہور جانے والی مال گاڑی حادثے کا شکار، ایک بوگی کو جزوی نقصان

ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی بحالی کے دوران اندرون ملک سے آنے والی ٹرینوں کو اپ ٹریک سے گزارا گیا۔

ڈی سی ریلویز کے مطابق رحیم یار خان کے قریب پٹری سے اترنے والی بوگیوں کو ٹریک سے ہٹا کر مال گاڑی کو روانہ کر دیا گیا ۔ ڈاؤن ٹریک پر مسافر اور مال بردار ٹرینوں کی آمد و رفت مکمل بحال کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں