کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دیدی

زلمی بمقابلہ گلیڈی ایٹرز، کوئٹہ کے اوپننگ بلے بازوں کی نصف سنچریاں، باؤلرز بے بس

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی  کو 16 رنز سے شکست دے دی۔ 

پشاور زلمی کی جانب سے بابراعظم68اورصائم ایوب42رن بنا کر نمایاں رہے جبکہ ٹام کوہلر کیڈمور18اوررومان پاول نے17رن بنائےہیں۔ کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کی جانب سے ابراراحمد نے 2وکٹیں حاصل کیں،  جبکہ محمد عامر،عقیل حسین اورمحمد وسیم نے ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

کراچی کنگز نے اپنے نائب کپتان کا اعلان کردیا

قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے75اورسعودشکیل نے 74رن بنائے، جبکہ شرفین ردھر فورڈ20 اوررائیلی روسوو نے 14 رن بناسکے۔ پشاور زلمی کی جانب سے عامرجمال نے 4کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا جبکہ محمدذیشان اور سلمان ارشاد نے ایک ایک وکٹ لی۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 9 کا دوسرا میچ آج پشاور اور کوئٹہ کی فرنچائز کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپننگ بلے باز جیسن روئےنے 75 اور سعود شکیل نے 74 رنز بنائےہیں۔

پی ایس ایل 9 کا افتتاحی میچ، یونائیٹڈ نے قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

اس سے قبل ٹاس پر گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کوشش کریں گے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو160،170 رن تک محدود کریں۔ ایونٹ کا پہلا میچ ہے، کوشش کریں گے جیت کیساتھ آغاز کریں۔

دوسری طرف کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے نئے کپتان رائیلی روسوو کا کہنا تھا کہ ایک گیم میں اُسی پر ہی فوکس رکھنا چاہتے ہیں۔ نیا سیزن ہے تمام کھلاڑی پُرجوش ہیں۔

سابق کپتان سرفراز احمد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سرفراز کی کپتانی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سفر اچھا رہا۔


متعلقہ خبریں