سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافہ ، فی تولہ 2 لاکھ ، 13 ہزار 200 کا ہو گیا

سونا (gold )

سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ، مقامی اور عالمی سطح پر سونا مزید مہنگا ہو گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہونے کے بعد نئی قیمت 2 ہزار 34 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہو گیا، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 200 روپے جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے اضافے سے قیمت ایک لاکھ 82 ہزار 785 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ، پاکستان میں سستا ہو گیا

دوسری جانب سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 30 روپے کمی ہوئی اور نئی قیمت 2550 روپے فی تولہ ہو گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام چاندی بھی 25.72 روپے کم ہونے سے 2186.21 روپے کی سطح پر آ گئی۔


متعلقہ خبریں