سوئی ناردرن گیس میں کروڑوں روپے مالیت کے پائپ چوری کئے جانے کا انکشاف

سوئی ناردرن گیس

اسلام آباد (شہزاد پراچہ) سوئی ناردرن گیس کمپنی میں کروڑوں روپے مالیت کے پائپ چوری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس پر قومی احتساب بیورو(نیب) نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے ایم ڈی اور دیگر حکام کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں اس حوالے سے ڈی ایم ڈی سروسز/ قائم مقام ایم ڈی عامر طفیل کے دور میں ہونے والی تقرریوں / ترقیوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کی انتظامیہ کو تمام تفصیلات بھی ایچ آر پالیسی کے ساتھ شیئر کرنے کی ہدایت کی ہے، واضح رہے کہ ایس این جی پی ایل بورڈ آف ڈائریکٹرز نے گزشتہ ماہ جنوری میں عامر طفیل کو ایم ڈی تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

گھریلو صارفین کیلئے گیس 60 فیصد سے بھی زائد مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے ایس این جی پی ایل کو بلال اصغر، آفتاب اشرف، شہزاد یوسف (انچارج سی بی ایس مانگا)، رؤف اعوان (جی ایم)، فیصل اقبال (سی ایف او)، ہدایت نیازی، شکیل (سی ایف او)، عمران یوسف (ایس جی ایم) اور کاشف مسرور دیگر کا مکمل سروس ریکارڈ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نیب نے ایس این جی پی ایل سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ 18.10.2023 کو پیش آنے والے واقعے کے بعد پائپس اور دیگر اشیاء کے اسٹاک کی صحیح تفصیلات فراہم کرے، لاہور پولیس نے مبینہ طور پر تقریباً 13 ٹن 2 انچ قطر کے MS پائپس چوری کے الزام میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے ملازمین شہزاد یوسف، عمران یوسف کو گرفتار کیا تھا۔

جس کے بعد محکمہ نے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کروائی انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا کہ مانگا اسٹورز میں فروری 2023 سے اکتوبر 2023 کے دوران پائپ چوری میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔گیس پائپ اور اینوڈ کیبل کی چوری میں مجموعی طور پر محکمہ کو 40 کروڑسے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 1 کروڑ30 لاکھ ڈالرکا اضافہ

انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مبینہ طور پریہ چوری انتہائی احتیاط کے ساتھ اعلیٰ حکام کی معلومات اور ممکنہ رضامندی کے بغیر نہیں ہو سکتی،ذرائع نے بتایا کہ نیب نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کو آڈٹ آبزرویشنز اور انکوائری رپورٹس کے ساتھ سی بی ایس مانگا اسٹور کا فزیکل اسٹاک رجسٹر بھی پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ، مختلف فرموں /پروجیکٹس سے موصول ہونے والے اسٹاک کی مصالحت جن کو گزشتہ 2 سالوں کے دوران CBS مانگا اسٹور سے کوئی بھی مواد جاری کیا گیا تھا۔مزید برآں نیب نے حکام کو گزشتہ پانچ سالوں کے CBS مانگا اسٹور کی اندرونی/بیرونی آڈٹ رپورٹس بھی پیش کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

نیب نے محکمہ سے مذکورہ واقعہ سے متعلق محکمانہ انکوائری رپورٹ/فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ اور ایس این جی پی ایل میں موصول ہونے والی شکایات، سی بی ایس مانگا سٹور کے مذکورہ افراد کے خلاف ایف آئی اے اور پولیس میں درج مقدمات کو شیئر کرنے کو بھی کہا ہے۔


متعلقہ خبریں