یہ کیسی دھاندلی ہے جو خیبرپختونخوا میں نہیں ہوئی مگر پنجاب میں ہوئی ہے،مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہ کیسی دھاندلی ہے جو خیبرپختونخوا میں نہیں ہوئی مگر پنجاب میں ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ”ہم دیکھیں گےمنصور علی خان کیساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے جو امریکا سے مداخلت کا کہامجھے اس پر ذرا بھی حیرانگی نہیں ہوئی۔

بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ 18 فروری سے شروع ہونے کا امکان

انہوں نے کہا کہ یہ کیسی دھاندلی ہے جو خیبرپختونخوا میں نہیں ہوئی مگر پنجاب میں ہوئی ہے، کیا یہ مبینہ دھاندلی کے کیسز ٹربیونل میں لے کرگئے؟ ہمیں بھی انتخابات پر تحفظات ہیں۔

تحریک انصاف سے پوچھنا جانا چاہیے کہ وہ کس طرح امریکا سے مدد مانگ رہے ہیں، پی ٹی آئی والے کبھی 150 سیٹس جیتنے کا کہتے ہیں اورکبھی 180 سیٹیں جیتنے کا کہہ رہے ہیں۔

9مئی کیسز ، پی پی 165 سے منتخب احمر رشید بھٹی گرفتار

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ قائد ن لیگ پیچھے نہیں ہٹیں گے ،نوازشریف نے ہی شہبازشریف کو وزیراعظم کے عہدے کیلئے نامزد کیا ہے، وہ ایک اسٹیٹ مین کے طورپر اپنی ذمے داری اداکررہے ہیں، نوازشریف خطے کے منجھے ہوئے سیاستدان ہیں۔


متعلقہ خبریں