پی ٹی آئی اپنا ذہن درست کرے، ساتھ چل سکتے ہیں، راشد سومرو

پی ٹی آئی اپنا ذہن درست کرے، ساتھ چل سکتے ہیں، راشد سومرو

جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے رہنما راشد سومرو نے کہا  ہے کہ مجھے لگتا ہے جے یو آئی والوں کے ہاتھ ووٹ کیلئے نہیں بلکہ انقلاب کیلئے بنے ہیں۔ 

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے ذہن کو درست کرتی ہے تو ہم ساتھ چل سکتے ہیں۔ ہمارے اختلافات پی ٹی آئی کے ذہن کے ساتھ ہیں۔

انتخابات مسترد، جے یو آئی ف کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان

راشد سومرو کا کہنا تھا کہ جے یو آئی اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کرچکی ہے، ہم 7 ووٹ کے ساتھ اس وقت اسمبلی میں بیٹھ رہے ہیں۔ ہم نے 2018 اور 2024 دونوں انتخابات میں دھاندلی کی بات کی۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ 16 ماہ کی حکومت ختم ہوئی تو پی ڈی ایم عملاً ختم ہی ہوگئی تھی۔ ہم نے ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑا تو پی ڈی ایم کا وجود نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کیا جائے تو کونسا رستہ چھوڑیں گے؟ جمہوری راستہ نہیں ہوگا تو جے یو آئی کوئی بھی راستہ اختیار کرے گی۔

ہمارے ساتھ انصاف ہو تو حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں، علی محمد خان

صحافی نے سوال کیا کہ جو بھی راستہ ہوا شدت پسندی تو نہیں ہوگی؟ جس پر راشد سومرو نے جواب دیا کہ ہم کوئی بھی راستہ اپنائیں گے۔ جنرل کونسل فیصلہ کریگی کہ ہم نے کونسا راستہ اختیار کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں