انتخابات مسترد، جے یو آئی ف کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان

مولانا فضل الرحمان

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) نے 8 فروری کے انتخابات کو مسترد کردیا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اس انتخابات میں دھاندلی کے ریکارڈ بنے، انتخابی عمل یرغمال بنا رہا، الیکشن کو شفاف قرار دینے کے الیکشن کمیشن کے بیان کو مسترد کرتے ہیں، اب فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے۔

انہوں نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کرتے ہوئے ن لیگ کو مشورہ دیا کہ آئیں اپوزیشن میں بیٹھتے ہیں۔پہلے بھی ہم اسمبلی میں رہے اور ساتھ تحریک بھی جاری رہی، ن لیگ جو امیدیں لے کر نوازشریف کو لیکر آئی تھی وہ پوری نہیں ہوئی،ن لیگ کو حکومت کے لیے وہ حجم نہیں مل سکا.

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا روز اول سے کردار مشکوک رہا ہے، یہ ہمارے امیدواروں کی درخواستوں پر سماعت سے انکارکررہا ہے۔

مولانا نے کہا کہ 25 فروری بلوچستان، 27 فروری کو خیبرپختونخوا م 3 مارچ میں کراچی جبکہ 5 مارچ کو لاہور میں میٹنگ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہمارے اختلافات رہے ہیں، ہمیں ان کے جسموں سے نہیں دماغ سے اختلافات ہیں۔ہم کسی جماعت کیساتھ اتحادی کے طور پر نہیں جائیں گے۔


متعلقہ خبریں