پی ایس 115 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل

ووٹ

کراچی: شہر قائد میں سندھ کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 115 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہو گیا۔

ریٹرننگ آفیسر کے مطابق کراچی میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 115 کے آصف خان کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد کیا جانے والا فیصلہ کچھ دیر میں جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ایس 115 کی نشست پر آزاد امیدوار شاہنواز جدون 20 ہزار 6 سو 9 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد آصف 18 ہزار 9 سو 39 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس، گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کا امکان

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے کراچی سے سندھ اسمبلی کی نشست پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کیا اور نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پی ایس 106، 115 اور 129 کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا رہا۔

الیکشن کمیشن نے کراچی سے سندھ اسمبلی کی 47 میں سے 44 نشستوں پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔


متعلقہ خبریں