حرا مانی بارش کے موسم میں ایشوریا رائے بن گئیں

حرا مانی

اداکارہ حرا مانی نے بالی وڈ حسینہ ایشوریا رائے کے مشہور گانے پر رقص کرتے ویڈیو جاری کردی۔

حرا مانی نے ایک ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی ہے جس میں انہیں سرخ بارڈر والی سرمئی ساڑھی پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں حرا ایک چھت پر موجود ہیں اور کسی گانے پر شوخ ادائیں دے رہی ہیں۔

اگرچہ حرا اس ویڈیو میں جس گانے پر رقص کر رہی ہیں وہ سنا نہیں جاسکتا لیکن انہوں نے اس ویڈیو پر بالی وڈ فلم گرو کا خاص برسات کیلئے بنایا گیا گانا نا نا رے لگایا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں