نوازشریف نےوزیراعظم کے عہدے کیلئے شہبازشریف کو نامزد کر دیا ، مریم اورنگزیب


مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف نے وزیراعظم کے عہدے کیلئے شہبازشریف کو نامزد کر دیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کیلئےمریم نوازشریف کو نامزد کیا گیاہے،نوازشریف نے عوام اور سیاسی تعاون فراہم کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں اور قائدین کا شکریہ ادا کیا۔

آزاد حیثیت میں کامیاب اراکین اسمبلی کو خوش آمدید کہتے ہیں، راجہ ناصر عباس

قائد ن لیگ نوازشریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ فیصلوں کے نتیجے میں پاکستان معاشی خطرات، عوام مہنگائی سے نجات پائیں گے۔

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے یہ اعلان کیا تھا کہ نوازشریف مسلم لیگ ن کی طرف سے وزیر اعظم کے امیدوار ہونگے۔


متعلقہ خبریں