نیب نے مفتاح اسماعیل کو طلب کر لیا


کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو طلب کر لیا ہے۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مفتاح اسماعیل کو 20 جون کو کراچی دفتر میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے،  ان پر الزام ہے کہ انہوں نے بطور چیئرمین سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) غیر قانونی ٹھیکے دیے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی  ہے اور خلاف ضابطہ پانچ قیمتی گیس فیلڈز کا ٹھیکہ جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ (جے جے وی ایل) کو دیا، اعلامیے کے مطابق جس اجلاس میں ان ٹھیکوں کی منظوری دی گئی اس کی صدارت مفتاح اسماعیل نے کی تھی۔

مفتاح اسماعیل کو گزشتہ برس بھی نیب کے کراچی آفس میں طلب کیا گیا تھا اور ان سے غیرقانونی ٹھیکوں کے متعلق سوالات کیے گئے تھے، وہ مسلم لیگ نون کے ٹکٹ پر کراچی کے حلقہ این اے 244 سے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں