شین واٹسن کی بطور کوچ انٹری، کوئٹہ گلیڈیئٹرز کا سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ

شین واٹسن کی بطور کوچ انٹری، کوئٹہ گلیڈیئٹرز کا سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں 8 سال کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سنبھالنے والے سرفراز احمد کی جگہ نئے کپتان کو لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے مالک ندیم عمر نے اس خبر سے آگاہ کیا جس کے مطابق سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹایا جارہا ہے۔

آج جس مقام پر ہوں اسکا سہرا سرفراز احمد کے سر جاتا ہے، بابراعظم

ندیم عمر نے بتایا کہ سرفراز احمد خود ٹیم کی کپتانی سے بریک لینا چاہتے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے نئے کوچ شین واٹسن ٹیم منیجمنٹ سے رائے لے کر نئے کپتان کا فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پرانی فیملی پھر سے اکھٹا ہونا شروع ہوگئی ہے، ٹیم کے مینٹور سر ویون ریچرڈز اگلے ہفتے ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔ خواہش ہے کہ کیون پیٹرسن بھی کسی رول میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ آجائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز کی جگہ پروٹیز کرکٹر رائلی روسو اور قومی کرکٹر سعود شکیل کا نام زیرِ غور ہے۔

علی ظفر نے پی ایس ایل 9 کے ترانے کا نام بتا دیا

خیال رہے کہ سرفراز احمد کی کپتانی میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز پی ایس ایل 2019 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ سرفراز کی ہی کپتانی میں ٹیم نے 2016 اور 2017 میں فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ ندیم عمر نے 2020 میں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ‘سرفراز جب تک کھیلنا چاہیں، وہ کوئٹہ کے کپتان رہ سکتے ہیں۔’


متعلقہ خبریں