تحریک انصاف کا 100 حلقوں میں فارم 47 کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ

PTI

پاکستان تحریک انصاف نے 100 حلقوں میں فارم 47 کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعجاز الحق این اے 163 سے الیکشن جیت گئے

پی ٹی آئی کے رہنما ابوذر سلمان نیازی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میری معلومات کے مطابق فارم 47 کے خلاف کل 100 درخواستیں دائر کی جا رہی ہیں۔‘‘

دوسری جانب  خیبر پختونخوا کے علاقے شانگلہ میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔

خیبر پختونخوا کے علاقے شانگلہ میں نتائج تبدیل کیے جانے پر ہنگامے پھوٹ پڑے۔ مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ اور فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

محسن نقوی کی رہائش گاہ پر 4 بڑوں کی بیٹھک

پولیس کے مطابق مظاہرین کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جنہوں کو املاک کو بھی نقصان پہنچایا جبکہ مشتعل مظاہرین نے سرکاری گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔

مظاہرین قومی اسمبلی کی نشست این اے 11 کے نتائج کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

حافظ آباد میں بڑا اپ سیٹ ، ن لیگی سائرہ افضل تارڑ بڑے مارجن سے ہار گئیں

مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 11 پر آزاد امیدوار کامیاب ہو رہا تھا تاہم اچانک سے نتائج تبدیل کر دیئے گئے اور مسلم لیگ ن کے امیدوار امیر مقام کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں