2018ء کے مقابلے میں موجودہ الیکشن کے نتائج کا اعلان بہت زیادہ مشکوک ہے،محمد زبیر


رہنما مسلم لیگ (ن) محمد زبیر نے کہا ہے کہ 2018ء کے مقابلے میں نتائج کا اعلان بہت زیادہ مشکوک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد امیدوار زیادہ تعداد میں جیت رہے ہیں،پہلے نمبر پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار دکھ رہے ہیں، یہ میچ تو نہیں الیکشن ہیں،ان کا کہنا تھا کہمیں انتخابی نتائج سے مطمئن نہیں ہوں۔

جماعت اسلامی نے احتجاج اور دھرنے کا اعلان کر دیا

نتائج کے اعلان میں تاخیر پرتشویش ہے،انہوں نے کہا کہ 2018ء کے مقابلے میں نتائج کا اعلان بہت زیادہ مشکوک ہے،سلمان اکرم راجہ کے حلقے میں صبح اسکرین پر چار ہزار گنے ہوئے ووٹ دکھائے جارہے تھے،اچانگ سلمان اکرم راجہ کے مخالف کے ایک لاکھ 59ہزار ووٹ آگئے۔

محمد زبیر نے کہا کہ دانیال چوہدری کے صبح دوبجے تک دو ہزار ووٹ دکھائے جارہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ آزاد امیدوار زیادہ تعداد میں جیت رہے ہیں،پہلے نمبر پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار دکھ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں