زرتاج گل نےنتائج جاری نہ کرنے پر ویڈیو پیغام جاری کر دیا

زرتاج گل

سابق وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ میں آراو کے دفتر میں بیٹھی ہوں، میرے وکلاء اور پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا لیکن رزلٹ اپ لوڈ نہیں کیا جارہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو پیغام میں زرتاج گل نے کہا کہ صبح کے 6 بج رہے ہیں ، پولیس نے مجھے اور میرے وکیل کو باہر نکال دیا ہے، لائٹس آف کر کے سارا عملہ اندار موجود ہے۔ بیلٹ باکس بھی اندر موجود ہیں اور وہ رزلٹ بھی میرے پاس موجود ہے لیکن اسے اپ لوڈ نہیں کیا جارہا ہے۔

این اے 55 اور 58 پر ن لیگ نے میدان مار لیا

دوسری جانب سابق صوبائی وزیر بشارت راجہ نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انکا کہنا تھا کہ این اے 55 کے آر او نے فارم 47 جاری کیا جس میں میرے مخالف امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیاہے۔میرے پاس پورے حلقے فارم 45 موجود ہیں جن کے مطابق میں 50 ہزار کی لیڈ سے جیت رہا ہوں ،پورے حلقے میں کوئی ایسا پولنگ اسٹیشن نہیں جہاں سے میرا مخالف کامیاب ہوا ہو۔

انکا کہنا تھا کہ میری الیکشن کمیشن آف پاکستان سے گزارش ہے کہ فوری طور پر اس بات کا نوٹس لیا جائے کہ آر او نے کس بنیاد پر فارم 47 جاری کیا جبکہ فارم 45 کے مطابق  50 ہزار کی میری لیڈ موجود ہے ۔

نواز شریف این اے 15 مانسہرہ سے شکست کھا گئے

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ ہم اس طرح اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے ، اگر ایک آر او کامیاب امیدوار کو ناکام قرار دے گا تو پھر یہ زیادتی ہو گی ۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ فارم 46 جاری ہونا تھا لیکن فارم 47فوری طور پر جاری کیا گیا ہے ، جو اس بات کا اشارہ دے رہا ہے کہ یہ سب ملی بھگت سے نیتجہ تبدیل کیا گیا ہے ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہم 5 گھنٹوں سے فارم 45 لے کر پھرتے رہے لیکن آر او انہیں ماننے کیلئے تیار نہیں ۔ انشاللہ ہم اپنے حق پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے!


متعلقہ خبریں