افغانستان اور ایران کے ساتھ آج سرحدی گزرگاہیں بند رہیں گی

افغانستان

عام انتخابات کے دوران 2 ہمسایہ ممالک کیساتھ سرحدیں بند کرنے کا اعلان


دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران مکمل سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدی گزرگاہیں آج کارگو اور پیدل چلنے والوں کے لئے بند رہیں گی۔

الیکشن کمیشن کی سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو کی تردید

افغانستان اور ایران کیساتھ بروز جمعہ 9 فروری کو معمول کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھیں تاکہ ووٹرز کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

ناصر راجہ کو اسلام آبادہائیکورٹ میں پیش کر دیا گیا

یہاں جاری بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز سے ٹیلیفون پر بات کی اور انہیں ہدایت کی کہ سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے اور جلد از جلد تعیناتی کو مکمل کیا جائے تاکہ ووٹرز کو مکمل سکیورٹی فراہم اور تمام ڈی آر اوز اور آر اوز کے دفاتر کو بھی محفوظ بنایا جا سکے ۔

چیف الیکشن کمشنر نے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے دہشت گردی کے دو افسوسناک واقعات پر دکھ کا اظہار کیا اور مزید ایسے واقعات کے تدارک کیلئے ہدایات جاری کیں اور یقین دلایا کہ الیکشن کمیشن ہر قسم کی معاونت کرے گا۔

اے آئی کے ذریعے فیک ویڈیو پھیلائی جا رہی، راجہ بشارت :انتخابات سے دستبرداری کی تردید

علاوہ ازیں وزارت داخلہ میں عام انتخابات 2024 کے دوران ملک کی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال کی نگرانی کے لئے قائم کنٹرول روم ہمہ وقت آپریشنل رہے گا اور سکیورٹی صورتحال کی نگرانی جاری ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق کنٹرول روم میں تمام صوبوں کے محکمہ داخلہ، پولیس اور الیکشن کمیشن سمیت تمام متعلقہ اداروں کے نمائندگان شامل ہیں ۔

میں الیکشن نہیں لڑ رہا، ابرار الحق نے وضاحت کردی

صوبائی، علاقائی اور ڈسٹرکٹ کنٹرول رومز کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے۔مزید برآں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر متعلقہ اداروں کے مابین معلومات کے تبادلے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔کسی شکایت یا حادثہ کی صورت میں بروقت ردعمل کو یقینی بنایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں