لاہور میں مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد امیدوار مدمقابل آ گئے

لاہور

عام انتخابات 2024میں صوبائی دارالحکومت لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی 44نشستوں پر 1079امیدوار مدمقابل ہیں۔

صوبائی دارالحکومت لاہور سے قومی اسمبلی کی 14نشستوں پر 266امیدوار پنجہ آزمائی کر رہے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کے 30حلقوں میں 813 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

محکمہ موسمیات کی الیکشن کے روز موسم خشک اور سرد رہنے کی پیش گوئی

این اے 120 میں سب سے زیادہ 27امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ این اے 118میں سب سے کم 18 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 161میں سب سے زیادہ 46امیدواروں میں جوڑ پڑے گا جبکہ پی پی 150میں سب سے کم 13امیدوار قسمت آزمائیں گے۔


متعلقہ خبریں