نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم، برطانوی اخبار ‘دی گارڈین’ کی پیشگوئی

نواز شریف

نواز شریف ہی وزیراعظم ہونگے،برطانیہ کے بعد امریکی و روسی میڈیا کی بھی پیشگوئی


برطانوی اخبار ‘دی گارڈین’ کے مطابق عام انتخابات 2024 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے جارہے ہیں۔

دی گارڈین کی جانب سے پاکستان کے موجودہ الیکشنز سے متعلق سیاسی تجزیہ کاروں کا حوالہ دیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق 2024 کے الیکشنز میں نواز شریف وزیراعظم بنیں گے جو عمران خان سے بہتر وزیراعظم ہوں گے۔

دی گارڈین کے مطابق نواز شریف امریکا، چین اور بھارت کے ساتھ تعلقات دوبارہ بہتر بناسکتے ہیں جنہیں سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں بری طرح نقصان پہنچا تھا۔

شیر افضل مروت کا الیکشن سے قبل نواز شریف کو مباحثے کا چیلنج

دوسری طرف ‘رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹیٹیوٹ’ نامی برطانوی تھنک ٹینک نے بھی معیشت اور بیرونی ممالک سے تعلقات میں بہتری کے لیے نواز شریف کے لیے پانچ سال کی مدت کو ضروری قرار دیا۔

برطانوی تھنک ٹینک نے اپنے تجزیوں میں کہا ہے کہ نواز شریف ایک کاروباری شخص ہیں جو مارکیٹوں اور پاکستان کے قرض دہندگان کو ساتھ رکھنے کی ضرورت کو سمجھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں