چلی میں 92 مقامات پر خوفناک آتشزدگی ، 51 افراد ہلاک ، ایمرجنسی نافذ

چلی آتشزدگی

جنوبی امریکی ملک چلی میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 51 ہلاک ہو گئے ۔

آتشزدگی کے بعد چلی کے وسطی اور جنوبی حصوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

چلی کے صدر گبرئیل بورک نے ٹیلی ویژن پر خطاب کے دوران بتایا کہ موجودہ حالات بہت المناک ہیں اور آئندہ چند گھنٹوں میں ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

شارجہ ، پاکستانی خاندان کے گھر میں آگ لگنے سے 2افراد جاں بحق

انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں مزید فوجی دستے تعینات کیے جائیں گے ، لوگوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چلی کے وسطی اور جنوبی صوبوں میں 92 مقامات پر لگی آگ کے نتیجے میں ایک لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی پر جنگلات اور فصلیں جل چکی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ فائر فائٹرز نے 40 مقامات پر آگ پر قابو پا لیا ہے جبکہ باقی مقامات پر آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔


متعلقہ خبریں