ملکہ کوہسار مری میں پارکنگ مافیا عوام کا خون چوسنے لگا، پارکنگ کروانے کی فیس 1800 روپے تک جاپہنچی۔
سیر و تفریح کی غرض سے مری جانے والا ایک شہری سوشل میڈیا پر پارکنگ مافیا کی اصلیت سامنے لے آیا۔ شہری کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں مری میں برفباری کے بعد مافیا کو لوگوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سعودی عرب کے علاقوں عسیر جازان اور الباحہ میں بارش، درجہ حرارت منفی ہونے کا امکان
شہری کی طرف سے ویڈیو میں بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنی گاڑی پارکنگ میں چھت کے نیچے کھڑی کرنے کی باقاعدہ فیس ادا کرکے گیا۔ مگر جب واپس آیا تو اس کی گاڑی کھلے آسمان تلے سڑک پر برف میں دھنسی ہوئی ملی۔
صرف یہی نہیں شہری نے ویڈیو میں پارکنگ کی پرچی بھی دکھائی جس میں فیس 1800 روپے لکھی دیکھی جاسکتی ہے۔
بعد ازاں شہری کو ڈی سی مری اور ٹوراِزم ڈپارٹمنٹ کو شکایت درج کراتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
مری میں پارکنگ مافیا بے لگام
گاڑی کی پارکنگ فیس 1800 روپیہ اور گاڑی بھی ساری رات کھلے آسمان نیچے رکھی
Just Received this Video pic.twitter.com/dAtox6B8Rg
— Pakistan Tourism (@PakistanJannatt) January 31, 2024