واٹس ایپ کی سروس معطل

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں باہمی رابطوں کی ایپ واٹس ایپ کی سروس معطل ہو گئی ہے۔

آئی ٹی ماہرین کے مطابق سروس کی معطلی سرورز ڈاؤن ہونے کے سبب ہوئی جس کی بحالی کا کام جاری ہے۔

واٹس ایپ کی سروس معطل ہونے سے لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

رواں برس واٹس ایپ کی سروس پہلی بار تعطل کا شکار ہوئی ہے۔

دوسری جانب لوگ ٹوئٹر،  فیس بک، انسٹا گرام اور سنیپ چیٹ پر واٹس ایپ سروس کی معطلی پر تبصرے کررہے ہیں۔

 

 

 


متعلقہ خبریں