مچھ حملے میں را ملوث نکلی ، بھارتی خفیہ ایجنسی سے جڑے سوشل میڈیا اکائونٹس بارے انکشافات

پاک فوج

پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے، بلوچستان کے علاقے ”مچھ“ میں دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ پسپا کردیا گیا تھا۔

حملے کی ذمہ داری بھارتی سپانسرڈ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی نے فوری قبول کی تھی، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے حملہ پسپا،دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہو گئے تھے۔

مچھ حملے کے وقت ”را“سے جڑے اکاؤنٹس نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا آغاز کر دیا۔ان اکاؤنٹس نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنا شروع کردیااورسب سے پہلے حملے کی خبراپنے اکاؤنٹس سے جاری کی۔

مچھ میں بی ایل اے کے دہشت گردوں کا حملہ  پسپا

خبریں چلانے سے واضح ہوتا ہے کہ ان بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاس اس حملے کی اطلاع پہلے سے موجود تھی،بھارت خفیہ ایجنسی را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مسلسل پاکستان میں بدامنی اور انتشار پھیلا رہا ہے۔

چند روز قبل پاکستان نے پاکستانی شہریوں کے قتل میں ملوث بھارتی کرائے کے قاتلوں کو بے نقاب کیا، گرفتار قاتلوں نے کچھ عرصہ قبل پاکستانی شہری شاہد لطیف کو سیالکوٹ اور محمد ریاض کو راولا کوٹ میں قتل کیا،شاہد لطیف اور محمد ریاض کے قتل میں بھارتی دہشتگرد اشوک کمار انند اور یوگیش کمار براہ راست ملوث تھے۔

جس دن اِن پاکستانی شہریوں کو قتل کیا گیا اُسی دن را سے جڑے اکاؤنٹس سے قتل کی خبر کی تصدیق کی گئی، بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ ایک عالمی دہشتگرد تنظیم کا کردار کر رہی ہے۔

بھارت نے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں مختلف معصوم افراد کو قتل کیا، بھارت بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں میں مصروف ہے۔


متعلقہ خبریں