سونا 1500 روپے مہنگا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 15 ہزار ، 400 ہو گئی

سونا (gold )

سونے کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ،عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہو گیا۔

صرافہ مارکیٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کے اضافے سے 2050 ڈالر کی سطح پر آ گئی جس کے بعد مقامی سطح پر بھی سونے کے نرخ میں اضافہ ہوا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ، پاکستان میں سستا ہو گیا

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 15 ہزار 400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 84 ہزار 671 روپے ہو گئی۔


متعلقہ خبریں