وزراء اور سرکاری ملازمین کے بیرون ممالک دوروں پر پابندی عائد

'صاف اور شفاف انتخابات کی ضمانت نہیں دے سکتے'، نگران وزیراعظم

نگراں حکومت کی جانب سے وفاقی وزراء اور سرکاری ملازمین کے بیرون ممالک دوروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عام انتخابات 2024 کے قریب آتے ہی حکومت نے وزراء اور سرکاری ملازمین پر سفری پابندی عائد کی ہے۔ نئی حکومت کے دفتر سنبھالنے تک غیر ملکی دوروں کی اجازت منسوخ کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سفری پابندی انتخابی عمل کی تکمیل اور نئی حکومت کے دفتر سنبھالنے تک منسوخ رہے گی۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم کی سمری جاری کر دی

خیال رہے کہ  ملک بھر میں الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی سے مشاورت کے بعد قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 8 فروری 2024 کو منعقد کروانے کا اعلان کر رکھا ہے.

اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں 2 لاکھ 76 ہزار 402 پولنگ بوتھ قائم ہوں گے۔ مردوں کے ایک لاکھ 47 ہزار 560 خواتین کے لیے 1 لاکھ 27 ہزار 842 پولنگ بوتھ ہوں گے۔


متعلقہ خبریں