گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے گانے پہچاننے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ پاکستانی نوجوان کے نام

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے گانے پہچاننے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ پاکستانی نوجوان کے نام

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے ایک منٹ میں سب سے زیادہ گانے پہچاننے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ پاکستانی نوجوان نے اپنے نام کرلیا۔

بلال الیاس جہانگیر نامی پاکستانی نوجوان نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی آفیشل ویب سائٹ میں اپنا نام درج کروالیا۔ انہوں نے ایک منٹ میں ان کے سب سے زیادہ گانے پہچان کر نیا ریکارڈ بنایا گیا۔

امریکا: کانسرٹ نے زمین ہلا کر رکھ دی، 2.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ

20 سالہ پاکستانی نوجوان بلال الیاس جہانگیر نے نامور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے ایک منٹ میں 30 گانے پہنچان کر منفرد ریکارڈ بنا لیا۔ بلال الیاس نے 2019 میں برطانوی شہری ڈین سمپسن کے ایک منٹ میں 27 گانے پہچاننے کا ریکارڈ توڑا ہے۔

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی طرف سے اس منفرد اعزاز کے لیے ٹیلر سوئفٹ کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 50 گانوں کی فہرست تیار کی گئی۔ یہ ریکارڈ بنانے کے لیے بغیر کسی میوزک کے ہر گانے کے ابتدائی الفاظ سن کر معلوم کرنا تھا کہ گانا کونسا ہے۔

نایاب پرندوں کے گیت نے ٹیلر سوئفٹ کو پیچھے چھوڑ دیا

صرف یہی نہیں ٹیلر سوئفٹ کے ان گانوں کو اپنی آواز میں نہیں بلکہ کسی اور انسان کی آواز میں چلایا گیا۔

پاکستانی نوجوان بلال کا یہ پہلا ریکارڈ نہیں بلکہ وہ اس سے پہلے بھی کئی ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔ ایک منٹ میں جانوروں کی صرف آوازیں پہچان کر سب سے زیادہ جانوروں کی شناخت کرنے کا ریکارڈ اور ایک منٹ میں امریکی گلوکار جسٹن بیبر کے سب سے زیادہ گانے پہنچاننے کا ریکارڈ بھی انہی کے پاس ہے۔


متعلقہ خبریں