چاول کی برآمدات میں 6 ماہ کے دوران76.53 فیصد اضافہ

چاول

چاول کی برآمدات میں 7 ماہ کے دوران زبردست اضافہ، ریکارڈ آمدن


چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 76.53 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی پر پارلیمانی سیاست کے دروازے بند ہو گئے

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں 2.570 ملین میٹرک ٹن چاول کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 76.53 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.732 ملین میٹرک ٹن  برآمدات ریکارڈ کی گئی تھی۔

نگران وزیرتجارت کو وزارت داخلہ کااضافی چارج دے دیا گیا

جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں  برآمدات سے ملک کو 1.638 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 927.91 ملین ڈالر تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں باسمتی چاول کی برآمدات میں 30.03 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 318224 میٹرک ٹن برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔

شاہد آفریدی کی شعیب ملک اورثناء جاوید کو شادی کی مبارکباد

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 286577 میٹرک ٹن باسمتی چاول کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھی۔ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو 367.39 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو 282.53 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں چاول کی دیگر اقسام کی برآمدات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں 2.252 ملین میٹرک ٹن نان باسمتی چاول کی برآمدات ریکارڈ کی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم کوعہدے سے ہٹانے کی درخواست نمٹادی

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.464 ملین میٹرک ٹن نان باسمتی چاول کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔واضح رہے مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں اشیائے خوراک کی مجموعی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 49.84 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں