الیکشن 2024 لڑنے والے 34فیصد امیدواران 1990کا انتخاب بھی لڑ چکے

By Election

اسلام آباد: (زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم) الیکشن 2024 کے 89 امیدواران 1990 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑچکے ہیں، کم ازکم 35 فیصد امیدواران 1990 سے انتخابی معرکوں میں شریک ہوتے رہے ہیں۔

تحقیق ہم انویسٹی گیشن ٹیم کے مطابق 35 فیصد امیدواران جو 1990 کا عام انتخابات بھی لڑچکے ہیں ان کی مجموعی عمریں 70 سال سے زائد ہیں۔ 17 امیدواروں کے بیٹے اور بیٹیاں بھی موجودہ انتخابی دنگل کا حصہ ہیں۔ ان میں 6 ممبران مستقل قومی اسمبلی کا حصہ بھی رہے چکے ہیں جبکہ 30 ممبران مسلسل 3 بار مختلف حکومتوں میں وزیر بھی رہ چکے۔

پنجاب سے ایسے 53 سیاستدان قومی اسمبلی کے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں اور خیبر پخوتونخوا سے ایسے 10 امیدوار نیشنل اسمبلی سے الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ سندھ سے ایسے 18 سیاستدان الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور بلوچستان سے 9 امیدواران الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ اسلام اباد سے نیربخاری 2024 کے انتخابات کی ریس میں موجود ہیں۔

نواز شریف 3 مرتبہ وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہوئے جبکہ نوازشریف 2002 اور2018 کے انتخابات میں حصہ نہ لے سکے اور 4 سابق وزرائے اعظم 2024 کے انتخاب کے سیاسی دنگل کا حصہ ہیں۔

خورشید شاہ اور نوید قمر 1990 سے قومی اسمبلی کا مستقل حصہ رہے ہیں اور چوہدری نثار 1990 سے 2018 تک قومی اسمبلی کے ممبر اور پھر پنجاب اسمبلی کے ممبر رہے۔

خیبر پخوتونخوا سے 9 امیدوار نیشنل اسمبلی سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ غلام احمد بلور، آفتاب شیر پاؤ، مولانا فضل الرحمان، پرویز خٹک، امین خٹک، سلیم خان، سردار مہتاب، افتخار حسین اور نجم الدین خان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شارٹ ٹرم کیلئےاتحادی حکومت بن جائے گی، فیصل واوڈا

پنجاب سے 51 سیاستدان موجودہ انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں، ان سیاستدانوں میں شیخ رشید، جاوید ہاشمی، فخر امام، اعجاز الحق، چوہدری نثار علی خان، غلام سرور، شیخ آفتاب، غلام عباس، نواز شریف، شہباز شریف، جاوید چیمہ، انور چیمہ، شاہد نذیر، فیصل صالح حیات، راجہ بشارت، راجہ نذیر احمد، نذر گوندل، چوہدری ذوالفقار، خواجہ آصف، راجہ پرویز اشرف، احسن اقبال، شیخ روحیل اصغر شامل ہیں۔

ان سیاستدانوں میں تحمینہ دولتانہ، برجیس طاہر، فیصل صالح، رانا شمیم، میاں عطا مانیکا، آصف ہاشمی، منظور وٹو، شاہ محمود قریشی، یوسف رضا گیلانی، حامد سعید کاظمی، جاوید علی، جاوید ہاشمی، مصطفیٰ کھر، اسلم بودلہ، غلام فرید، امجد فاروق کھوسہ، ذوالفقار کھوسہ، رانا فاروق، سیف الدین کھوسہ، ریاض پیرزادہ، صدیق بلوچ، لیاقت بلوچ، رانا تنویر حسین، طارق بشیر چیمہ، صاحبزادہ فیض، میاں محمد اظہر، ملک حیدرتھند، نیازجکھڑ، مخدوم شہاب الدین، نصراللہ خان بھی شامل ہیں۔

سندھ سے 15 سیاستدان الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، ان سیاست دانوں میں خورشید شاہ، نوید قمر، ارباب غلام رحیم، محمد حسین، کنور خالد، امین الحق، آفتاب شعبان میرانی، غوث بخش مہر، یوسف تالپور، منور تالپور، آصف زرداری، خالد مقبول، انیس احمد، وسیم احمد، قائم علی شاہ، آغا سراج درانی، لیاقت جتوئی، غوث علی شاہ اور فاروق ستار شامل ہیں۔

بلوچستان سے 8 امیدواران الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، ان امیدواروں میں محمود خان اچکزائی، فتح حسنی، اسلم رئیسانی، عبدالمالک، عبدالرحمان، یار محمد رند، حئی بلوچ اور جان جمالی شامل ہیں۔ نیربخاری اسلام اباد سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں