پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے پاکستان چھوڑنے کی خبروں کی تردیدکردی۔
قومی کرکٹر نے کہا ہے کہ مجھے اپنا ملک چھوڑنے کی خبروں کا سن کر یقین ہی نہیں آرہا اور میں بہت پریشان ہوں، لیکن میں یہاں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں میرے متعلق گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
پاکستانی کرکٹرز کا بیویوں کا مذاق اڑانا پسندیدہ موضوع ہے؟ ثانیہ مرزا کی پرانی ویڈیو وائرل
انہوں نے کہا کہ پاکستان چھوڑنا تو دور کی بات ہے میں اپنا ملک چھوڑنے کا خیال بھی دماغ میں نہیں لا سکتا۔ سرفراز احمد نے میڈیا سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی من گھڑت خبریں چلانے سے پہلے مجھ سے تصدیق کر لینی چاہیے تھی ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں زیر گردش تھی کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے دلبرداشتہ ہو کر پاکستان چھوڑ رہے ہیں ۔
شعیب ملک کی ثنا جاوید سےشادی کے بعد اب اذہان کس کے پاس رہے گا؟ پتہ چل گیا
ذرائع نے اس حوالے سے بتا یا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ملک میں اپنے مستقبل سے متعلق مایوس ہو کر پاکستان چھوڑ دیا ہے اور وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ برطانیہ منتقل ہو گئے ہیں۔
جبکہ انہوں نے قومی کرکٹ سے تعلق برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے میچز میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔
میرے رشتہ دار مجھے شعیب ملک کی بیوی سمجھتے ہیں، عائشہ عمر
واضح رہے کہ سرفراز احمد ایک اچھے وکٹ کیپر اور بلے باز کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں اور ان کی ملک کے لیے گراں قدر خدمات ہیں جبکہ ان کی زیرقیادت پاکستان نے 2 عالمی مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔
سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی حاصل کی تھی اور 2006 میں انڈر 19 میں بھی سرفراز احمد کی قیادت میں ٹیم فاتح بنی تھی۔