ملک بھر میں سونا سستا ہونے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار700 روپے فی تولہ ہوگئی۔
ملکی سطح پر کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سونا سستا ہونے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 700 روپے ہوگئی۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 514 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 71 روپے ہوگئی۔
ڈالر کی مسلسل نیچے پرواز ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان
مارکیٹ رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی سے 2042 ڈالر کی سطح پر آپہنچی ہے۔
دوسری طرف فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600 روپے پر موجود ہے۔