پاکستان کے باقی سیاستدان خلائی مخلوق سے امید لگائے بیٹھے ہیں ،بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میری والدہ دنیا میں نہیں ہیں، میں پاکستان کی خواتین کی ایسی خدمت کرنا چاہتا ہوں جیسے بیٹا اپنی والدہ کی کرتا ہے ۔

ضلع کوٹ ادو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےبلاول بھٹونے کہا کہ باقی سیاستدان خلائی مخلوق سے امید لگائے بیٹھے ہیں، میں واحدسیاستدان ہوں جوعوام کی طرف دیکھ رہا ہوں اور عوام سےووٹ مانگ رہا ہوں، اقتدار میں آکر امیروں اور اشرافیہ کو تکلیف جبکہ عام آدمی کو ریلیف دیں گے۔

سرگودھا ،آزاد امیدوار کے انتقال پر قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں الیکشن روک دیا گیا

انہوں نے کہا کہ سب سے بات کریں، سمجھائیں اپنا ووٹ ضائع نہیں کرنا، میرے امیدواروں کو اسمبلیوں میں پہنچائیں تا کہ اپنے بڑوں کے نامکمل مشن کو پورا کیا جا سکے، تیر ہی شیر کا شکار کرسکتا ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی تو کسان کارڈ دیں گے، وعدہ کرتا ہوں کہ غریب عوام کیلئے 30 لاکھ گھر بنا کر دوں گا۔

پاکستان کے ہر مزدور کو سوشل سیکیورٹی فراہم کریں گے، یہ ہر مزدور کا حق ہے کہ اسے مزدور کارڈ ملے اور اس کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔

نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں بھی آپ کی طرح نوجوان ہوں اور نوجوانوں کے دکھ درد کو سمجھتا ہوں۔ ہم نے نوجوانوں کیلئے انقلابی پروگرام شروع کرنا ہے۔

ہم چاہتے ہیں نوجوانوں کو ایک سال تک مالی مدد ملے، ہر ضلع میں یوتھ سینٹر بنائیں گے جس میں نوجوانوں کو مثبت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

الیکشن کمیشن نےسیکیورٹی اہلکاروں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

انکا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سندھ کے ہر ضلع میں مفت علاج کیلئے اسپتال بنایا ہے ، کراچی میں دل کے علاج کا اسپتال دنیا کا سب سے بڑا دل کا اسپتال ہے ، جہاں دل کا 100فیصد مفت علاج فراہم کیا جاتا ہے ۔

گھمبٹ میں مفت علاج کا اسپتال بنایا ہے جو یہ نہیں پوچھتا تم کہاں سے آئے ہو ، اگر آپ نے ساتھ دیا تو ہر ضلع میں اسپتال بنائیں گے۔


متعلقہ خبریں