عام انتخابات 2024: لاہور، این اے 118 سے حمزہ شہباز اور عالیہ حمزہ مدِمقابل

عام انتخابات 2024: لاہور، این اے 118 سے حمزہ شہباز اور عالیہ حمزہ مدِمقابل

عام انتخابات 2024 میں لاہور کے حلقہ این اے 118 سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی عالیہ حمزہ مدمقابل ہونگی۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کردی گئی ہیں۔ لاہور سے 44 نشستوں پر 1 ہزار 79  امیدوار مدمقابل ہونگے۔

الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے بعد فہرستیں جاری کی ہیں۔ 14 قومی اسمبلی کی نشستوں پر 266 امیدوار جبکہ 30 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 813 امیدوار کے درمیان کڑا مقابلہ ہوگا۔

عمران خان ، شاہ محمودقریشی ،فواد چودھری، حبا فواد ،پرویز الہٰی اور صنم جاوید الیکشن کیلئے نااہل قرار

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں سب سے زیادہ 27 امیدوار مدِ مقابل آئیں گے جبکہ این اے 118 میں سب سے کم 18 امیدوار اتریں گے۔ این اے 120 سے ن لیگ کے ایاز صادق میدان میں ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی جاری کردہ فہرستوں کے مطابق لاہور میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 161 میں سب سے زیادہ 46 امیدوار  جبکہ پی پی 150 میں سب سے کم 13 امیدوار مدمقابل ہونگے۔


متعلقہ خبریں