پاکستان اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ترکیے نے دونوں فریق سے تحمل کی اپیل کی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق چین کے بعد اب ترکیے نے بھی ایران اور پاکستان کے درمیان بگڑتی صورتحال پر رد عمل دیا ہے۔
ترک وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترکیے پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی نہیں چاہتا۔ ایران، عراق اور پاکستان کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز کریں۔
پاکستان کا ایران پر میزائل حملہ! ویڈیو ہم نیوز نے حاصل کرلی
خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور ایران خطے اور مسلم دنیا کے اہم ممالک ہیں۔ امید ہے پاک ایران اختلافات بات چیت سے حل کیے جا سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ پیر کے روز ایران نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملے کیے تھے۔