پاکستان کا ایران کو بھرپور جواب ، سیستان میں مخصوص ٹھکانوں پر حملے میں متعدد دہشتگرد ہلاک

پاکستان ایران جواب

پاکستان نے بلوچستان پر حملے کے جواب میں آپریشن مرگ بر ، سرمچار  کے ذریعے ایران کو بھرپور جواب دے دیا۔

دفترِ خارجہ کے مطابق ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور پنجگور میں میزائل حملے کے جواب میں پاکستان نے پاکستان نے صبح کے وقت ایران کے صوبے سیستان میں دہشتگردوں کی مخصوص پناہ گاہوں کو نشانا بنایا۔ جس کے نتیجے میں متعدد دہشتگرد مارے گئے۔

ایران کا پاکستان پر میزائل حملہ، چین کی فریقین سے تحمل سے کام لینے کی اپیل

ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق سنگین خدشات پرعمل نہ ہونے کی وجہ سے نام نہاد سرمچار بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہاتے رہے۔

دفترِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایران کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرتا ہے، آج کی کارروائی کا واحد مقصد پاکستان کی اپنی سلامتی اور قومی مفاد کا حصول تھا، پاکستان کی سلامتی اور قومی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان چند سال سے ایران سے رابطوں میں بار بار دہشتگردوں کے بارے میں آگاہ کرتا رہا، دہشتگرد ایران کے حکومتی عمل داری سے محروم علاقوں میں مقیم تھے۔

پاکستان جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستانی وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب کو دوٹوک پیغام

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس پیچیدہ آپریشن کی کامیابی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاکستان اپنے عوام کے تحفظ اور سلامتی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتا رہے گا۔

دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کو برقرار رکھتا ہے، یو این چارٹر اصولوں میں رکن ممالک کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری شامل ہے۔  پاکستان کبھی اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دے گا، ایران برادر ملک ہے اور پاکستانی عوام ایرانی عوام کے لیے عزت اور محبت رکھتے ہیں۔

پاکستان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

ترجمان نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایران کے ساتھ رابطے جاری رکھیں گے ، آپریشن سے متعلق مزید تفصیلات آئی ایس پی آر جاری کرے گا،ترجمان نے کہا کہ ہ
آپریشن کا نام فارسی میں کیوں ہے ،اس کا علم نہیں لیکن یہ کوڈ ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے دو روز قبل بلوچستان کے علاقے سرحدی علاقے میں میزائل اور ڈرون حملے کر کے 2 بچیوں کو شہید اور 3 کو زخمی کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں