پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر خالد گجر لاہور سے گرفتار

پی ٹی آئی pti

 پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 166 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر خالد گجر کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق خالد گجر کو 9 مئی کے گلبرگ تھانے کے مقد مے 1271/23 میں گرفتار کیا گیا۔ بھائی شبیر گجر کا کہنا ہے کہ خالد گجر سے کئی گھنٹوں سے رابطہ نہیں ہوا۔

تحریک انصاف کا ٹکٹ ہولڈر لیگی امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گیا

واضح رہے کہ خالد گجر کی کچھ عرصہ قبل زمان پارک کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت ہوئی تھی۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنمائوں کو الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔ ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی ،فواد چودھری، حبا فواد ، خرم لطیف کھوسہ ،چودھری پرویز الہٰی اور صنم جاوید کو بھی الیکشن کیلئے نااہل قرار دے دیا ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے اپیلٹ ٹریبونل کے فیصلوں کو برقرار رکھا۔

علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ نےپی ٹی آئی کی رہنماء زرتاج گل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی،زرتاج گل کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف درخواست خارج کردی گئی ۔

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی مقامی پیداوار میں اضافہ ہوگیا

پشاور ہائیکورٹ نے شہرام ترکئی اور عاطف خان کے کاغذات درست قرار دیدئیے،پشاور ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور زلفی بخاری کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔

متعلقہ خبریں