الیکشن کمیشن کا سینٹ کی قرار داد پر انتخابات ملتوی کرنے سے انکار


الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی قرارداد کی روشنی میں عام انتخابات ملتوی کرنے سے انکار کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو شیڈولڈ انتخابات ملتوی کرانے سے متعلق سینیٹ کی منظور کردہ قرارداد پر سینیٹ سیکرٹریٹ کو مراسلہ بھیج دیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آپ کی قرارداد کا جائزہ لیا، الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کی مشاورت سے 8 فروری کو پولنگ کی تاریخ کا اعلان کیا۔امن و امان کے لیے نگراں حکومتوں کو ہدایات جاری کی ہیں۔

سینٹ نے 8 فروری کو عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظور کر لی

الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں اس عزم کا اظہار کیا کہ 8 فروری کو انتخابات منعقد کروائیں گے ، ماضی میں عام انتخابات اور مقامی حکومتوں کے انتخابات سردیوں میں ہوتے رہے ہیں لہٰذا اس مرحلے پر انتخابات ملتوی کرنا مناسب مشورہ نہیں اور عام انتخانات 2024 کو ملتوی نہیں کیا جا سکتا۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان الاٹ کرنے کے وقت میں چھٹی بارتوسیع کر دی

واضح رہے کہ 5 جنوری کو سینیٹر دلاور خان نے سب سے انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد سینیٹ میں پیش کی تھی جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کیا تھا، اس قرارداد کی منظوری کے وقت ایوان بالا میں 14 سینیٹرز موجود تھے۔

اس کے علاوہ سینیٹر ہلال الرحمن نے گزشتہ روز سینٹ سیکرٹریٹ میں ایک قرارداد جمع کرائی جس میں الیکشن ملتوی کروانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں