الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان الاٹ کرنے کے وقت میں چھٹی بارتوسیع کر دی

سنی اتحاد کونسل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات 2024 کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے لیے انتخابی نشان جمع کرانے کا مقرروقت چھٹی بار بڑھا دیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلئے مقرروقت میں 12تک توسیع کر دی ہے۔ اس سے قبل انتخابی نشانات الاٹ کرنے کیلئے ساڑھے 11 بجےتک کی توسیع کی گئی تھی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے انتظار کے باعث وقت میں توسیع کی گئی ہے۔ امیدواروں کو آج انتخابی نشان الاٹ کر دیے جائیں گے۔

راجہ ریاض الیکشن سے دستبردار ہو گئے

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے ”بلے باز ”کے پلان بی پر نیا حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق ایک شخص ایک سے زیادہ پارٹیوں کا رکن نہیں ہو سکتا ہےلہذا کوئی بھی پارٹی اپنا انتخابی نشان کسی کو نہ دے۔

جاری حکمنامہ میں کسی بھی پارٹی کے امیدوار کو کسی دوسری جماعت کا نشان دینے سے روک دیا گیا ہےاور کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے تحت ایک امیدوار اپنی پارٹی سے وابستگی کا سرٹیفکیٹ دیتا ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کوپی ٹی آئی نظریاتی کے ٹکٹس جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے، پی ٹی آئی نظریاتی کا انتخابی نشان بلے باز ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام امیدوار تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹس آر اوز اور ڈی آر اوز کے دفاتر میں جمع کرائیں۔

پی ٹی آئی میں لوگ الیکشن سے نہیں سلیکشن سے آئے، چیف جسٹس

پی ٹی آئی نے بلے کا نشان نہ ملنے کی صور ت میں پلان بی پر عملدرآمد شروع کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف نظریاتی گروپ کا انتخابی نشان بیٹس مین اپنے تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو جاری کردیا تھا۔

پی ٹی آئی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کوئی آپ کا ٹکٹ جمع نہیں کرتا توڈسٹرکٹ، صوبائی اور سنٹرل الیکشن کمیشن کو شکایت کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی (نظریاتی)اختر اقبال ڈار کا ساڑھے 7 بجے پریس کانفرنس کرنے کا اعلان

اپنی تحریری شکایت بھی ضلعی اور صوبائی الیکشن کمشنر کو جمع کروائیں، اس کے علاوہ کہا گیا کہ پولیس کو درخواست دیں اور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کریں اور تمام ثبوت پارٹی کو بھی جمع کروائیں۔


متعلقہ خبریں