10 دن اہم ہیں، کچھ بھی ہو سکتا ہے، منظور وسان کی پیشگوئی

پیش گوئی

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 10 دن انتہائی اہم ہیں جس میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور خوابوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے منظور وسان نے کہا ہے کہ عام انتخابات ہوں گے تاہم 10 ان انتہائی اہم ہیں جس میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کا استعفیٰ آنا مستقبل کے لیے اچھا ثابت نہیں ہو گا۔ ملک میں احتساب سب کا ہونا چاہیے اور سب دیکھ بھی رہے ہیں کہ احتساب ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میں حلقے میں وننگ امیدوار ہوں، دانیال عزیز

منظور وسان نے کہا کہ دیگر جماعتوں سے ناراض لوگوں کے پارٹی میں آنے سے پیپلز پارٹی کو فائدہ ہو رہا ہے اور وزارت عظمیٰ کے لیے پہلے مقابلہ سخت دکھائی دے رہا تھا مگر اب وہ دکھائی نہیں دے رہا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن پہلے کی طرح اب مقبول نہیں رہی اور موجودہ صورتحال بلاول بھٹو زرداری کے حق میں جا رہی ہے۔ عوام کی خواہش ہے کہ اب نوجوان آگے آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کے خلاف اپنے امیدوار کھڑے کردئیے

منظور وسان نے مزید کہا کہ میرا بیٹا ہالار خان وسان انتخابات میں دیگر نمائندوں سے زیادہ ووٹ لے گا اور انتخابات جیتنے کے بعد پتا چلے گا کہ مضبوط حکومت بنے گی یا اتحادی۔


متعلقہ خبریں