بنگلہ دیش انتخابات ، حکمران جماعت عوامی لیگ کو واضح برتری ، حسینہ واجد کا 5 ویں بار وزیر اعظم بننے کا امکان


بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں حکمران اتحاد نے واضح برتری  حاصل کر لی ہے۔

الیکشن کیمشن کے مطابق ووٹرز ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا جبکہ  2018 کے الیکشن میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 80 فیصد سے زیادہ رہا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکمران جماعت عوامی لیگ نے غیر حتمی نتائج کے مطابق 204 سیٹیں اپنے نام کر لی ہیں، حسینہ واجد کی اتحادی جماعت جاتیہ پارٹی بھی 9 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہو گئی۔

بنگلہ دیش میں عام انتخابات آج ، اپوزیشن کا بائیکاٹ ، کئی سکول اور پولنگ بوتھ نذر آتش

بنگلا دیش کی کل 300 سیٹوں میں سے 264 کے نتائج آ چکے ہیں، شیخ حسینہ واجد کے 5 ویں بار وزیر اعظم بننے کا امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن نے بھی اپنی نشست جیت لی، شکیب الحسن نے اپنے حریف کو 1 لاکھ 50 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی، شکیب الحسن مغربی شہر ماگورا سے عوامی لیگ کے ٹکٹ پر انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نیشنل پارٹی (بی این پی ) سمیت اپوزیشن کی بڑی جماعتوں نے حسینہ واجد کی نگرانی میں ہونے والے الیکشن کو غیرمنصفانہ قرار دیکر عام انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔


متعلقہ خبریں