شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک ہزار عمرہ زائرین کی میزبانی کی منظوری دیدی

پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کل 2 جولائی سے شروع ہو گی

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ایک ہزار عمرہ زائرین کی میزبانی کی منظوری دے دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ عمرہ زائرین خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کے مہمان ہوں گے اور انہیں وزارت اسلامی مور، دعوت و ارشاد کے تحت مدعو کیا جائے گا۔

میڈیا نے اس حوالے سے بتایاکہ مہمانوں میں وہ شخصیات شامل ہوں گی جنہوں نے اسلام اور مسلمانوں کی نمایاں خدمت کے علاوہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کام کیے ہوں گے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعدد فرامین جاری کرکے کئی شاہی شخصیات اور دیگر حکام کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز کو مدینہ منورہ کا گورنر بدرجہ وزیر مقرر کیا ہے جبکہ شہزادہ فیصل بن سلمان کو نجی مشیر بدرجہ وزیر تعینات کردیا ہے۔

شہزادہ سعود بن بندر بن عبدالعزیز کو مشرقی ریجن کا نائب گورنر بنادیا گیا ہے جبکہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز کو مکہ مکرمہ کا نیا نائب گورنر مقرر کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں