پیپلزپارٹی نے الیکشن کے لئے جلسوں کا ابتدائی شیڈول جاری کردیا

bilawal bhutto

پیپلزپارٹی نے الیکشن کے لئے جلسوں کا ابتدائی شیڈول جاری کردیا


پیپلزپارٹی نے الیکشن کے لئے جلسوں کا ابتدائی شیڈول جاری کردیا ہے۔

آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں اہم تبدیلیاں کر دیں

بلاول بھٹو خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں 30 سے زائد جلسے کریں گے،بلاول بھٹو 10 جنوری کو صوابی اور 11 جنوری کو فیصل آباد میں جلسہ کریں گے۔

پیپلز پارٹی  12 جنوری کو لیہ، 13 کو بہاول پور اور 14 جنوری کو نصیرآباد بلوچستان میں جلسہ کریگی،بلاول بھٹو 14 جنوری کو خیرپوراور 15 جنوری کو لاڑکانہ میں انتخابی مہم کیلئے جائیں گے۔

نادرا نے ب فارم بنوانے کیلئے آسان طریقہ کار متعارف کرا دیا

بلاول بھٹو 16 جنوری کو قمبر شہداد کوٹ ، 17 جنوری کو بدین اور سانگھڑ میں جلسہ کریں گے،18 جنوری کو نوشہرو فیروز ،میہڑ اور دادومیں الیکشن مہم کیلئے جائیں گے۔

بلاول بھٹو 19 جنوری کو رحیم یار خان اور 20 جنوری کو کوٹ ادو میں جلسہ کریں گے،21جنوری کو لاہور،چنیوٹ میں 23 اور سرگودھا میں 24 جنوری کو پیپلز پارٹی کا جلسہ ہو گا۔

ایم کیو ایم نے عام انتخابات کیلئے منشور پیش کر دیا

بلاول بھٹو 25 جنوری کو لالہ موسی، 26 جنوری کو ملتان، 27 کو پشاور ،28 جنوری کو راولپنڈی، 29 کو ضلع کرم اور 30 جنوری کو ڈی آئی خان میں جلسہ کریں گے۔

31 جنوری کو مالاکنڈ اور یکم فروری کو خضدار میں جلسے کیلئے جائیں گے،پیپلزپارٹی کا 2 فروری کو کندھ کوٹ،شکار پور اور جیکب آباد میں پاور شو ہو گا۔

پنجاب کے 16اضلاع میں پنشن کا نظام آن لائن کردیا گیا

بلاول بھٹو3 فروری کو میرپورخاص، 4 فروری کو حیدرآباد ،5 فروری کو کراچی ،6 فروری کو لاڑکانہ میں جلسہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں