ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ابتدائی شیڈول تیار، پاکستان کے گروپ میں بھارت بھی شامل


جون 2024ء سے شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ابتدائی شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے، چار گروپس تشکیل دیے گئے ہیں اور ہر گروپ میں پانچ ٹیمیں ہوں گی۔

پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ میں میزبان امریکا، آئرلینڈ اور کینیڈا شامل ہیں، پہلے راؤنڈ میں اس گروپ کے زیادہ تر میچز امریکا میں کھیلے جائیں گے۔

ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی 2024ء چار جون سے بیس جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا اس میں بیس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

سڈنی ٹیسٹ ،بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل ختم

پاکستان اور بھارت کا میچ 9 جون کو نیویارک میں کرانے کی تجویز ہے، پاکستان اپنا پہلا میچ چھ جون کو امریکا کے خلاف کھیلے گا، 11 جون کو پاکستان اور کینیڈا، 16 جون کو پاکستان اور آئرلینڈ مدمقابل ہوں گے۔

چاروں گروپس میں سے پہلے راؤنڈ کے بعد دو دو ٹیمیں سپر راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کریں گی، سپر ایٹ مرحلے میں ان ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے فیڈ بیک اور منظوری کے لئے شیڈول بورڈز اور براڈ کاسٹرز کو بھیج دیا گیا ہے، جلد ہی حتمی شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔

پاکستان اور نیو یارک کے ٹائم میں دس گھنٹے کا فرق ہے، نیویارک میں دوپہر کو ہونے والا میچ یہاں رات گئے شروع ہو گا اس وجہ سے ممکن ہے کہ9 جون کو پاک بھارت میچ 8 جون کو ہی رکھ دیا جائے۔


متعلقہ خبریں