خیبرپختونخوا، فوری انصاف کے منتظر زیرالتواء مقدمات کی تعداد3 لاکھ سے تجاوز کر گئی

ڈپٹی چیف جسٹس

پشاور ہائیکورٹ اور اس کی ماتحت عدالتوں میں فوری انصاف کے منتظرزیر التواء مقدمات کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار سے تجاوزکر گئی۔

ودان نیوز سے منسلک تحقیقاتی صحافی عرفان خان کی رپورٹ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں نومبر 2023 ء تک زیرالتواء مقدمات کی تعداد41 ہزار 692 رہی جبکہ ضلعی عدالتوں میں یہ تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 39 ریکارڈ کی گئی۔

جنوری 2018ء میں پشاور ہائیکورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 27 ہزار 989 تھی، جنوری2018ء سے نومبر 2023ء تک پشاور ہائیکورٹ میں ایک لاکھ68 ہزار 923 مقدمات دائر ہوئے جبکہ اسی عرصہ کے دوران ایک لاکھ 66 ہزار 48 مقدمات کو نمٹایا جا چکا ہے۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس، پشاور ہائیکورٹ کے 3ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع

ضلعی عدالتوں میں جنوری2018ء میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 2لاکھ4ہزار 456تھی، جنوری2018ء سے نومبر 2023ء کے دوران ضلعی عدالتوں میں مختلف نوعیت کے29 لاکھ81 ہزار957 مقدمات دائر ہوئے جبکہ اسی عرصہ کے دوران 29 لاکھ10 ہزار 709 مقدمات کو نمٹایا جا چکا ہے۔

جنوری2023ء سے نومبر 2023ء یعنی 11 ماہ کے دوران پشاور ہائیکورٹ میں دائر مقدمات سے نمٹائے جانے والے مقدمات کی شرح زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ضلعی عدالتوں میں نمٹائے جانے والے مقدمات سے دائر ہونے والے مقدمات کی شرح زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

جنوری2023ء سے نومبر 2023ء کے دوران پشاور ہائیکورٹ میں 27 ہزار379نئے مقدمات دائر کئے گئے اور اسی عرصہ کے دوران 29ہزار26مقدمات کو نمٹایا جا چکا ہے۔دستاویزات کے مطابق ضلعی عدالتوں میں رواں سال جنوری سے نومبر کے دوران 4 لاکھ 98 ہزار 355 مقدمات دائر ہوئے جبکہ اسی عرصہ کے دوران نمٹائے جانے والے مقدمات کی تعداد 4 لاکھ93 ہزار 284رہی۔


متعلقہ خبریں