فخر زمان نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی خواہش کر دی

fakhar zaman

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان نے قذافی اسٹیڈیم میں تربیتی کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ہی حقیقی کرکٹ ہے اور ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کو تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے نئے سال میں پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ جیتے اور اس میں میری کارکردگی کا اہم کردار ہو۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اچھی تیاری کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چاہتا تھا ٹی ٹوئنٹی کا کپتان محمد رضوان بنے لیکن غلطی سے شاہین بن گیا، شاہد آفریدی

فخر زمان نے کہا کہ ہائی پرفارمنس کوچ یاسر عرفات ساری دنیا میں کرکٹ کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں اور وہ اچھی چیزیں بتا رہے ہیں۔ وہ ہر لڑکے کی خامیوں کو دور کر کے پرفارمنس میں نکھار لانے کے گر سکھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی نئے سال کی پہلی سیریز میں زبرسست کارکردگی دکھاؤں اور ٹیم انتظامیہ کے پلان کے مطابق جہاں کہا جائے گا کھیلنے کو تیار ہوں۔


متعلقہ خبریں