جمشید دستی کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد قرار

sho muzaffar garh

جمشید دستی کے الزامات پر ایس ایچ او سٹی مظفر گڑھ کا ردعمل آگیا


ایس ایچ او سٹی مظفر گڑھ خرم ریاض نے جمشید دستی کے الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفر گڑھ کا کہنا ہے کہ جمشید دستی کی رہائش گاہ پر کسی قسم کا ریڈ نہیں کیا گیا اور نہ ہی انکی فیملی کو ہراساں کیا گیا۔

نوازشریف چوتھی بار وزیر اعظم بنتے دکھائی نہیں دے رہے، ماہر علم نجوم

جمشید دستی کی اہلیہ نے ہفتے کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جس کے دوران نہ اُن کو ہراساں کیا گیا ہے نہ اُنکی طرف سے کوئی ہراسمنٹ کی درخواست آئی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کے لئے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر امیدواروں کے منظور شدہ کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ،28 فروری 2025 کو ختم

کل 22 ہزار 711 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں۔جنرل نشستوں پر کل 25 ہزار 951 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔


متعلقہ خبریں